ETV Bharat / state

سہارنپور: بدعنوانی کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی

ضلع سہارنپور کے 115 پنچایت مراکز پر خراب قسم کا فرنیچر بھیج کر موٹی رقم وصول کی گئی تھی۔ 10 ہزار روپیہ کا بل نہ صرف 80 ہزار روپیہ کا بنایا گیا بلکہ آفیسر کے دباؤ پر ہیڈ ماسٹروں سے زبردستی موٹی رقم بھی وصولی گئی۔

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 12:05 PM IST

سہارنپور: بدعنوانی کے معاملے میں بڑی کارروائی

سہارنپور میں بیسک شکشا محکمہ میں فرنیچر کے سامان کی خرید و فروخت کے معاملے میں بدعنوانی سامنے آنے کے بعد بڑی کارروائی عمل میں آئی ہے۔

دراصل سہارنپور بی ایس اے نے جانچ رپورٹ آنے کے بعد 3 افراد کے خلاف لاکھوں روپیہ کی بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ آفیسر وجینت اور دو فارم مالیکان کے خلاف سہارنپور صدر بازار تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

بی ایس اے کی اس بڑی کارروائی سے محکمہ میں افرا تفری مچ گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ 'آفیسر وجینت کے کہنے پر نہ صرف خراب قسم کا فرنیچر اسکولوں میں بھیجا گیا بلکہ اساتذہ سے زبردستی موٹی رقم وصولی گئی تھی، جس کے بعد بی جے پی رہنما رام پال پنڈیر نے فرنیچر خرید و فروخت میں بدعنوانی کا شک ظاہر کیا تھا اور اس کی شکایت کی تھی۔'

واضح رہے کہ 'ایک ہفتہ قبل بی جے پی رہنما رام پال پنڈیر نے کمشنر اور ضلع مجسٹریٹ کو شکائتی مکتوب دے کر بتایا تھا کہ بیسک شکشا محکمہ میں فرنیچر خرید و فروخت معاملہ میں زبردست بدعنوانی کی گئی ہے۔'

انہوں نے بتایا تھا کہ 'ضلع سہارنپور کے 115 پنچایت مراکز پر خراب قسم کا فرنیچر بھیج کر موٹی رقم وصول کی گئی تھی۔ 10 ہزار روپیہ کا بل نہ صرف 80 ہزار روپیہ کا بنایا گیا بلکہ آفیسر کے دباؤ پر ہیڈ ماسٹروں سے زبردستی موٹی رقم بھی وصولی گئی تھی، اس کے علاوہ فرنیچر سپلائی کے لئے کوئی ٹینڈر بھی نہیں نکالے گئے اور نہ ہی کوئی پریس نوٹ جاری کیا گیا۔'

انہوں نے بتیا کہ 'جن فارموں کے نام پر بل وصول کیے گئے زمینی سطح پر ان کا کوئی وجود نہیں ہے۔

وہیں ضلع مجسٹریٹ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بی ایس اے کو جانچ کے احکامات جاری کئے۔

بی ایس اے رمیندر کمار کو اس معاملے کی جانچ کے لئے 40 مراکز پر بھیجا گیا تو فرنیچر بہت ہی خراب قسم کا پایا گیا۔

جس کے بعد بی ایس اے رمیندر کمار نے تھانہ صدر بازار میں ضلع سمن ویک آفیسر وجینت اور فارم مالک سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

اس سلسلے میں بی ایس اے نے بتایا کہ 'فرنیچر کی خرید و فروخت کے معاملے میں جانچ کی گئی تو خریدا گیا مال بہت خراب قسم کا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 'دسمبر 2019 میں انہوں نے ضلع کے سبھی بی ایس اے کو اچھی کوالٹی کے فرنیچر خرید نے کے احکامات جاری کئے تھے، حکومت کی ہدایت پر فرنیچر خرید کا کام اسکول انتظامیہ کو کرنا تھا۔'

بی ایس اے نے بتایا کہ 'جب اساتذہ سے معلوم کیا گیا تو بدعنوانی اور غبن کا معاملہ سامنے آیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: پارک کی فیس میں اضافہ سے نوجوان پریشان

انہوں نے بتایا کہ 'جانچ کے بعد ضلع سمن ویک آفیسر وجینت، فارم مالک توشار شرما اور ڈرائیور نفیس کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.