ETV Bharat / jammu-and-kashmir

غیر ملکی سیب کے سبب کشمیری سیب کی قیمتیں کم - KASHMIR APPLES - KASHMIR APPLES

سیب کی صنعت سے وابستہ لوگوں نے الزام لگایا کہ غیر ملکی سیب پرکم ٹیکس کی وجہ سے وادی کے سیبوں کی قیمتوں میں گراوٹ

غیر ملکی سیب کے سبب کشمیری سیب کی قیمتیں کم
غیر ملکی سیب کے سبب کشمیری سیب کی قیمتیں کم (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2024, 5:25 PM IST

پلوامہ (جموں و کشمیر): باغبانی وادی کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس صنعت سے بالواسطہ یا بلاواسطہ کئی ہزار افراد اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں۔ سیب کی صنعت سے وابستہ کاشتکار اور کاروباری اس سال پیداوار کی قیمتوں میں کمی کا الزام لگا رہے ہیں ساتھ ہی فصل بھی اس سال کم ہوئی ہے۔

غیر ملکی سیب کے سبب کشمیری سیب کی قیمتیں کم (Etv Bharat)

وادی میں بہت سے نوجوانوں نے روزگار کمانے کے غرض سے وادی کے مختلف علاقوں میں گریڈنگ لائنیں قائم کر رکھی ہیں لیکن مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے گریڈنگ لائنیں بند رکھی گئی ہیں جس کی وجہ سے کئی لوگوں کے روزگار پر اثر پڑا ہے۔

اس سلسلے میں گریڈنگ لائن کے مالک ڈاکٹر سید اویس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیب کی پیداوار میں کمی اور مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کی وجہ سے گریڈنگ لائنوں کو بند کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی کاروباریوں نے کولڈ اسٹوریج میں اعلیٰ معیار کے سیب کی پیداوار کو رکھا ہے۔

کولڈ اسٹوریج میں سیب کے رکھے جانے کے نتیجے میں مارکیٹ میں اعلیٰ کوالٹی کا سیب دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سیب پر کم درآمدی ڈیوٹی کاروباری برادری اور سیب کی صنعت سے وابستہ کاشتکاروں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

اس سلسلے میں غیر کشمیر کاروباری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت غیر ملکی سیبوں کو درآمد کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ملک کے سیبوں کو نقصان ہورہا ہے لہذا اس کی روکا تھام کے لئے اقدامات کئے جانے چاہیے۔

اس سلسلے میں اس صنعت سے وابستہ کاروباری محمد اقبال نے کہا کہ مارکیٹ میں غیر ملکی سیب دستیاب ہیں اس لئے کشمیری سیب کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں سیب کی کم معیار کی پیداوار بھی اس سال کم قیمتوں کی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیب کے کاشتکاروں اور صنعت سے وابستہ لوگوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ملک کے سیب کی صنعت کی بقأ کے لیے غیر ملکی سیب کی تجارت بند کی جائے تاکہ ملک کے کاشتکاروں کو سیب کی اچھی قیمت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.