اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 296 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اگرہ میں سب سے زیادہ 890 ، کانپور نگر میں 372، دارالحکومت لکھنؤ میں 399 ، سہارنپور میں 255، نوئیڈا میں 484، میرٹھ میں 449، فیروزآباد میں 273، مراد آباد میں 234، غازی آباد میں 328، بارہ بنکی میں 159، وارانسی میں 193، جونپور میں 183، بستی میں 191، رام پور میں 179، علی گڑھ میں 160، امیٹھی میں 148، بلند شہر میں 126،صوبے میں اب تک 5030 ، مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
آگرہ سے 769، غازی آباد سے 214، نوئیڈا سے 283، میرٹھ سے 315، کانپور سے 306، سہارنپور سے 213، وارانسی سے 117، دارالحکومت لکھنؤ سے 301، اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 222 موت ہوئی۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، باوجود اس کے پانچویں مرحلے کے لاک ڈاؤن میں کافی چھوٹ دی گئی ہے۔ ایسے میں اس کے پھیلاؤ میں اور اضافہ ہوسکتا ہے۔
یو پی حکومت نے ایک جون سے صوبے کے سبھی اضلاع میں روڈ ویز بس خدمات بحال کر دیا ہے۔