ETV Bharat / state

کووڈ۔19: اترپردیش میں متاثرین کی تعداد2455 ہوگئی - اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں 127 نئے مریضوں کی تصدیق

اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں 127 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ریاست میں مجموعی مصدقہ متاثرین کی تعداد 2455 ہوگئی۔ جن میں سے 656مریض شفا یاب ہوچکے ہیں اور 43مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

کووڈ۔19: اترپردیش میں متاثرین کی تعداد2455 ہوگئی

author img

By

Published : May 2, 2020, 7:26 PM IST

اس طرح سے ریاست میں اس وقت سرگرم مریضوں کی تعداد 1756 ہے۔ ریاست کے 64اضلاع میں کورونا کے مریض ہیں جبکہ بقیہ 6اضلاع م یں اس وقت کوئی بھی ایکٹیو کیس نہیں ہے۔

ریاست کے پرنسپل سکریٹری(صحت) امت موہن پرساد نے بتایا کہ جمعہ کو 4431 نمونوں کی جانچ کی گئی وہیں 1607نمونوں کی 331 پول ٹیسٹنگ کی گئی ہے جن میں سے 23 مثبت پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1841کورونا کے مریض آئیسولیشن میں ہیں جبکہ 11769کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

کووڈ۔19: اترپردیش میں متاثرین کی تعداد2455 ہوگئی
کووڈ۔19: اترپردیش میں متاثرین کی تعداد2455 ہوگئی

محکمہ صحت کے افسران کے مطابق آج سے تمام ہی سرکاری اسپتالوں میں بچوں کے ٹیکہ کاری کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ٹیکہ کاری ہر بدھ کو سنیچر کو ہوگی۔وہیں حکومت نے 4 مئی سے شروع ہورہے 3لاک ڈاؤن کے درمیان ہاٹ اسپاٹ علاقوںمیں لاک ڈاون کو پوری سختی سے نافذکرنے کے احکامات دیے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

اڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ) اونیش اوستھی نے بتایا کہ مجموعی متاثرین میں سے 1712 کا تعلق 433 ہاٹ اسپاٹ علاقوں سے ہے ۔یہ ہاٹ اسپاٹ علاقے ریاست کے 286 پولیس اسٹیشنوں پر محیط ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں 7.86لاکھ گھروں میں تقریبا 45.33لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔جنہیں ان کے دروازے پر ضروری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

اونیش اوستھی نے بتایا کہ ہاٹ اسپاٹ مقامات میں کورونا وائرس کے تقریبا 18000مشتبہ افراد تھے جنمیں سے 7000 کو قرنطینہ سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔اڈیشنل چیف سکریٹری نے کہا کہ اگرچہ ان مقامات پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے سخت کاروائی کی ہے لیکن اگلے مرحلے میں قانون کو مزید سختی سے نافذ کیا جائےگا۔

انہوں نے بتایا کہ' ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ہم نے ابھی تک اس ضمن میں 2000ایف آئی آر درج کیے ہیں اور1500گاڑیاں سیز کی ہیں۔وہیں دوسری جانب پوری ریاست میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے پاداش میں تقریبا ایک لاکھ افراد کے خلاف 35174ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔جبکہ 7.587لاکھ گاڑیوں کا چالان کیا گیا ہے جن میں سے 34000 گاڑیاں سیز کی گئی ہیں اور 14کروڑ روپئے بطور جرمانہ وصول کئے گئے ہیں۔'

اونیش اوستھی نے بتایا کہ پولیس نے ای سی ایکٹ کے تحت 571ایف آئی آر درج کئے ہیں جبکہ 679فیک نیوز کے کیس رجسٹر کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.