علی گڑھ میں اس وقت افرا تفری اور ڈر کا محول پیدا ہوا جب کورونا وائرس کے ایک مشتبہ شخص کو علی گڑھ کے دیندیال اسپتال میں علاج کے کیے داخل کرایا گیا ہے، نمونہ کی جانچ کے لیے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اے ایم یو بھیجا گیا ہے، نمونے کے بعد ہی تصدیق ہوپائے گی کہ شخص کورونا وائرس سے متاثر ہے یا نہیں۔
اطلاع کے مطابق اس شخص کا نام دیپک ہے اور 26 برس کے دیپک کا تعلق عل گڑھ کے ٹپل گاؤں سے ہے ۔دیپک نوئیڈا کے سیکٹر 49 میں واقع ایک کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔
دیپک میں کورونا وائرس کے علامت پائے جانے کے بعد اسے دین دیال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں تقریبا 22 نمونہ کو علی گڑھ میں موجود اطرف کے علاقوں سے جانچ کے لیے لایا گئےجس میں 21 نمونے کی رپورٹ منفی ہے۔
اسپتال میں موجود وارڈ بوائے نے بتایا اس کو بخار، کھانسی اور کچھ ایسے علامت ہیں جو کورونا وائرس میں پائے جاتے ہیں۔ نوئیڈا سیکٹر 49 میں نوکری کرتا ہے۔ مریض کا نام دیپک ہے جو تپل گاؤں کا رہنے والا ہے ۔
نمونہ لے کر جواہر لال نہرو میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ دیپک کو کورونا وائرس ہے یا نہیں فی الحال اس کو داخل کر لیا گیا ہے۔
دیپک کے نمونے کی جانچ کا انتظار کیا جارہا ہے جس کے بعد علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے بتایا جائے گا کہ جانچ منفی ہے یا مثبت۔