اترپردیش کے ضلع جونپور میں پیر کو 17نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع میں مصدقہ مجموعی متاثرین کی تعداد 527ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ پیرکے روز 17افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 527 متاثرین میں سے 452 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 09مریضوں کی دوران علاج موت واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ابھی 66کورونا مریضوں کا کوڈ اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ آج 361نئے افراد کے نمونے لئے گئے ہیں۔ ابھی تک کو11453افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے جاچکے ہیں۔جن میں سے 10269افراد کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی ہے جبکہ 1184نمونوں کی جانچ رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔