ETV Bharat / state

Coronation of AMU Riding Club Captain اے ایم یو رائیڈنگ کلب کے کیپٹن کی روایتی انداز میں تاجپوشی - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

گُھڑ سواری کرنا ویسے تو ایک مشکل امر ہے لیکن بھارت میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) واحد مرکزی یونیورسٹی ہے جہاں تقریباً سینکڑوں برس پرانا رائئڈنگ کلب ہے اور طلبہ یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ گُھڑ سواری کی تربیت کا لطف بھی اٹھاتے ہیں۔ AMU Riding Club

AMU Riding Club Captain
اے ایم یو رائیڈنگ کلب
author img

By

Published : Nov 30, 2022, 4:19 PM IST

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University میں طلبا کے لیے ملک کا ہی نہیں بلکہ ایشیا کا دوسرا سب سے قدیم تقریباً 21 گھوڑوں پر مشتمل ہورس رائیڈنگ کلب(گھُڑ سواری کلب) موجود ہے جس کی بنیاد سرسید احمد خان نے سنہ 1889 میں رکھی تھی جہاں طلبہ گُھڑ سواری کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ گُھڑ سواری کی تربیت کے لیے کلب کا ایک کیپٹن ہوتا ہے لیکن جب بھی کبھی اس کلب کا کوئی نیا کیپٹن منتخب ہوتا ہے تو اس کیپٹن کی تاجپوشی یونیورسٹی کی قدیم روایت کے مطابق کی جاتی ہے۔ نئے کیپٹن کو سابق کیپٹن و یونیورسٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیداران روایتی یونیفارم پہنا کر تلوار کا نذرانہ دے کر بہادری اور شجاعت کی مثال دیتے ہیں۔

اے ایم یو رائیڈنگ کلب

نو منتخب کیپٹن عمران غازی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ انہیں یونیورسٹی نے اتنی بڑی ذمہ داری دی ہے۔ عمران نے بتایا عنقریب قومی اور ریاستی سطح کے کچھ مقابلے ہونے والے ہیں اور ہم اسی کے لیے مشق کر رہے ہیں۔

اے ایم یو رائیڈنگ کلب کے سابق کپتان اور ایجوکیشنل بک ہاؤس کے مالک اسد یار خان نے کہا کہ 'اے ایم یو کا رائیڈنگ کلب سرسید احمد خان کے زمانے سے موجود ہے اور اس یونیورسٹی کے علاوہ ملک کی کسی دیگر یونیورسٹی میں رائیڈنگ کلب نہیں ہے جہاں طلبا گُھڑ سواری کی تربیت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سر سید احمد خان نے کرکٹ کی طرح ہی اس کلب کی بنیاد اس لیے ڈالی تھی کیوں کہ طلبا میں ایک منفرد احساس پیدا ہوسکے۔

واضح رہے کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ابتداء سے ہی کھیل اور ثقافتی روایات کا مرکز رہا ہے اور یہاں کی گُھڑ سواری بہت مقبول ہے۔ ملک کی سرکاری یونیورسیٹیز میں اے ایم یو وہ واحد ادارہ ہے جہاں طلباء و طالبات کو گُھڑ سواری کی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ یہاں طلبا کے ساتھ ساتھ طالبات بھی گُھڑ سواری کی تربیت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ یونیورسٹی میں 21 گھوڑے ہیں جن کے لیے ایک مکمل عملہ رائیڈنگ کلب میں موجود ہے۔ رائیڈنگ کلب دراصل یونیورسٹی کا ہی ایک شعبہ ہے جہاں گُھڑ سواری کی تربیت سے طلبا و طالبات مستفید ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.