ETV Bharat / state

مدارس پر کورونا کا اثر - urdu news

کورونا وبائی مرض کی وجہ سے مدارس میں تعلیم و تربیت کا نظام درہم برہم ہے۔ مدارس میں پہلے کی طرح کلاسز کب شروع ہوں گی، اب تک کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔

مدارس پر کورونا کا اثر
مدارس پر کورونا کا اثر
author img

By

Published : May 25, 2021, 10:40 AM IST

لکھنؤ: اتر پردیش میں ہزاروں کی تعداد میں مدارس ہیں، جہاں پر لاکھوں کی تعداد میں طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ لیکن گزشتہ سال کورونا وبا کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔ تاہم بعد میں اسکول و کالجز کھولے بھی گئے لیکن مدارس میں دوبارہ سے تعلیم کا سلسلہ کب شروع ہوگا یہ اب تک صاف نہیں ہوسکا ہے۔

مدارس پر کورونا کا اثر
مدارس پر کورونا کا اثر

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے مدرسہ حفصہ للبنات کے ذمہ دار قاری رضی الدین نے بتایا کہ گزشتہ سال سے اب تک مدرسہ میں تعلیم کا نظام متاثر ہے۔ مولانا نے کہا کہ فی الحال اترپردیش میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور یہ کب ختم ہوگا کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ حکومت کی جانب سے جو ہدایت دی گئی اسی کے مطابق مدارس میں تعلیم کا نظام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

مدارس پر کورونا کا اثر
مدارس پر کورونا کا اثر

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسکول و کالج کی طرح ہی مدارس کے انتظامیہ کے پاس بنیادی سہولیات کی کمی ہے لہٰذا ہمارے پاس آن لائن تعلیم کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔ اس کے علاوہ مدارس کے طلباء غریب خاندانوں سے آتے ہیں، جن کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہوتے ایسے میں آن لائن کلاسز بہت مشکل ہے۔

قاری رضی الدین نے بتایا کہ کچھ طلباء کے پاس یا ان کے گھر والوں کے پاس اسمارٹ فون تو ہیں لیکن گاؤں دیہاتوں میں انٹرنیٹ بڑا مسئلہ ہے، لہٰذا مدارس کے طلبا کے لئے آن لائن کلاسز کرانا ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ اب لاک ڈاؤن کے بعد ہی مدرسہ میں تعلیمی کام شروع ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ میں واقع مشہور ومعروف درس گاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں امسال بھی نئے طلباء کا داخلہ نہیں ہوگا، جس کے لیے ایک روز قبل ہی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.