اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 244 نئے کورونا کیس New Corona Cases in The Last 24 Hours سامنے آنے سے محکمہ صحت میں افراتفری پھیل گئی ہے۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کہ محکمہ صحت ٹیم نے 42 مریضوں کو صحتیاب کیا۔ اب مریضوں کی تعداد Number of Patients مظفر نگر میں 2402 ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Harbhajan Singh Tests Positive: ہربھجن سنگھ بھی کورونا وائرس کی زد میں
مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 244 نئے مثبت کیسز پائے گئے ہیں، جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔
مظفر نگر میں 244 کیس ملنے سے محکمہ صحت میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ آج 2049 افراد کےکورونا ٹیسٹگ میں 244 افراد مثبت پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی۔ تاہم اس درمیان راحت اطمینان کی بات یہ ہے کہ اب تک 32731 کورونا مثبت مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ شرح اموات کی بات کی جائے اب تک 269 مثبت مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، محکمہ صحت کی ٹیم بھی کورونا وبا کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے پوری مستعدی کے ساتھ مصروف ہے۔