ETV Bharat / state

آگرہ: چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق - چھ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

عالمی پیمانے پر لوگوں کو خوفزہ کرنے والی مہلک بیماری کورونا وائرس نے اترپردیش میں بھی دستک دے دی ہے۔ اترپردیش کے ضلع آگرہ میں ایک ہی کنبے کے چھ افراد میں کو رونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ مریضوں کو دہلی ریفر کر دیا گیا ہے۔

چھ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق
چھ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق
author img

By

Published : Mar 3, 2020, 9:10 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ میں ضلع ہسپتال کے ڈاکٹر ایس آئی سی ڈاکٹر ایس کے ورما نے بتایا کہ آگرہ کے ایک ہی کنبے کے 13 افراد کے نمونے لیے گئے تھے، اس میں پانچ بچے بھی شامل ہیں، جن میں سے چھ افراد کی رپورٹ میں ان کے اندر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان سبھی افراد کو دہلی ریفر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر سات افراد کو گھر کے اندر ہی آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آگرہ باشندہ جوتا کاروباری دو سگے بھائی اپنے دہلی باشندہ رشتے دار کے ساتھ اٹلی کے سفر سے 25 فروری کو واپس لوٹے تھے۔

اتوار کو ان کے ساتھ گئے دہلی باشندہ رشتہ دار میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اپنے ساتھی کے اندر کورونا وائرس پائے جانے کے بعد دونوں کاروباری بھائی اپنے کنبے کے ساتھ پیر کی شام ضلع اسپتال پہنچے تھے۔

ایس آئی سی نے اس کی اطلاع ملتے ہی فورا ایس این میڈیکل کالج کے مائیکرو بائیولوجی ڈپارٹمنٹ کی ٹیم کو نمولنے کے لیے بلایا تھا۔ جانچ کی رپورٹ میں 13 میں سے چھ افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جس کے بعد سے محکمہ صحت مزید الرٹ ہوگیا ہے۔ ان افراد سے ملنے والے افراد کی نشاندہی میں لگ گئی ہے۔

وہیں دوسری جانب آگرہ ڈی ایم پربھو این سنگھ نے سی ایم او سمیت محکمہ صحت کے دیگر افراد کے ساتھ میٹنگ کر کے ایس این میڈیکل کالج میں 100، ضلع اسپتال میں 50، ریلوے اسپتال میں 6، ائیر فورس اسپتال میں 50 اور آرمی اسپتال میں 50 بیٹ آئیسولیشن وارڈ کے لیے تیار رکھنے کے حکم دئیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.