پیر کے روز شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد متاثرین سے کہیں زیادہ ہے اور یہ سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا، منگل کے روز ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد 5،711 درج کی گئی۔
اترپردیش میں صحتیاب ہونے والے افراد کی شرح یومیہ بڑھ رہی ہے اور اس وقت یہ شرح بڑھ کر 85.34 فیصدی ہوگئی ہے۔ وہیں گذشتہ 24گھنٹوں میں 63 نئی اموات کے بعد مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5،715 ہوگئی ہے۔
ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری(صحت) امت موہن پرساد نے کہا کہ یو پی میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 53،953 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3،31،270 ہوگئی ہے۔
جن میں منگل کے روز ڈسچارج ہونے والے 5،711 مریض بھی شامل ہیں۔ صحت افسر نے بتایا کہ پیر کو ریاست کے مختلف لیبز میں 1،60،717 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
پرساد نے بتایا کہ 25،399 مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں وہیں 3،647 مریض پرائیویٹ اسپتال میں داخل ہیں جبکہ 108 مریض سیمی پیڈ ہوٹلس میں اور بقیہ سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
وہیں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بدھ کو ریاست کے مختلف اضلاع میں لیول۔2 کووڈ اسپتالوں کی افتتاح کریں گے۔جس کے بعد ریاست کے تمام 75 اضلاع میں لیول۔1 اور لیول۔2 کووڈ اسپتال ہوں گے۔