ETV Bharat / state

کورونا وائرس :بہار میں 24 گھنٹوں میں 11 اموات - کورونا مریض صحتیاب

ریاست بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سمستی پور کے سویل سرجن آر جھا،بی جے پی کے رکن قانون ساز کونسل سنیل سنگھ ،محکمہ دیہی ترقیات کے وزیر سیل کے اسسٹنٹ اجیت کمار سنہا سمیت 11 افراد کی کورونا سے موت ہوگئی۔

کورونا وائرس :اترپردیش میں 24 گھنٹوں میں 11 اموات

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 9:27 PM IST

ریاست میں کورونا کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ روز ریاست میں 24 گھنٹوں کے دوران 11 اموات ہوگئی۔

مرنے والوں میں بی جے پی کے رکن قانون ساز کونسل سنیل کمار سنگھ سمستی پور کے سویل سرجن ڈاکٹر آر آر جھا بھی شامل ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں گزشتہ روز 1509 نئے کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی بہار میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 30 ہزار 66 پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 10 ہزار 330 سیمپل کی جانچ ہوئی ہے۔

اس طرح اب تک 39 لاکھ 8 ہزار 929 سیمپل کی جانچ ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1ہزار 206 کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ریاست میں کورونا سے صحتیاب کی کل تعداد 18 ہزار 741 ہو گئی ہے، جبکہ کورونا ایکٹیو مریضوں کی تعداد 9 ہزار 624 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ریاست میں کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 65.61 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.