کورونا ٹیکہ سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ضلع چیف میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 60 سال سے اوپر کے بزرگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے تھے، لیکن اب حکومت نے 45 سال سے اوپر کے افراد کو ویکسینیشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی ہدایات کے مطابق آج تیسرے مرحلے میں 45 سال سے اوپر کے افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع مظفر نگر میں ہمارے 74 سینٹر چل رہے ہیں اور میں عوام سے یہ اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ جو بھی ان کے پاس بوتھ پڑتا ہے وہاں پر جا کر ویکسینیشن کرائیں۔
ویکسینیشن کرانے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ کورونا کا ٹیکہ لگنے کے بعد کورونا کے خطرے سے کافی حد تک نمٹا جا سکتا ہے۔
کورونا کی جانچ کے لیے ہم نے 70 سے زائد بوتھ بنائے ہیں، جہاں پر ویکسینیشن کا کام بھی چل رہا ہے۔ کورونا کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لوگ حکومت کی بتائی گئی گائیڈ لائن پر عمل آوری نہیں کر رہے ہیں۔ اگر آپ نے ویکسین لگوائی بھی ہے تو پھر بھی آپ ماسک سینیٹائزر اور معاشرتی فاصلے کا خاص خیال رکھیں کم سے کم ٹریول کریں انہی باتوں کو دھیان میں رکھ کر اس کورونا وبا جیسی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے 60 سال سے زائد بزرگوں کے لئے ایک وین بھی لگائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج جو ہمارے پاس کورونا کی ایکٹیو کیس کی تعداد 167 ہیں۔ کل بھی پانچ مثبت کیس ضلع میں پائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:
مسلم علماء نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا
راحت کی بات یہ بھی ہے کہ ہماری ٹیم نے 8616 مثبت مریضوں کو اب تک ٹھیک بھی کیا ہے۔