ETV Bharat / state

Vaccination for School Children in Noida: نوئیڈا میں اسکولی بچوں کیلئے کورونا ٹیکہ کاری مہم - child vaccination campaign inghazi abad

اترپردیش نوئیڈا کے دہلی پبلک اسکول میں بچوں کے لیے ویکسینیشن مہم شروع کی گئی۔ اس بارگوتم بدھ نگرمیں بچوں میں کورونا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس کے پیش نظر ضلع میں بچوں کے لیے کورونا ویکسینیشن بہت ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈی ایم سہاس ایل وائی خود اس مہم کا جائزہ لے رہے ہیں۔ Vaccination for School Children in Noida

اسکولی بچوں کیلئے کورونا ٹیکہ کاری مہم
اسکولی بچوں کیلئے کورونا ٹیکہ کاری مہم
author img

By

Published : Apr 23, 2022, 9:47 PM IST

غازی آباد: گوتم بدھ نگر کے ڈی ایم سہاس ایل وائی نے کہا کہ ماضی میں ہم نے گوتم بدھ نگر ضلع میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا تھا جس میں کامیابی ملی۔ Vaccination for School Children in Noida

اسکولی بچوں کیلئے کورونا ٹیکہ کاری مہم

اب 12 سے 14 سال اور 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن مہم شروع کی گئی ہے۔ اس کے تحت اسکولوں میں ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ ضلع میں دو ہزار سے زائد سکول ہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی اسکولوں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں لیکن حالت تشویشناک نہیں ہے۔

اسکولی بچوں کیلئے کورونا ٹیکہ کاری مہم
اسکولی بچوں کیلئے کورونا ٹیکہ کاری مہم
سہاس ایل وائی نے بتایا کہ جہاں بھی کووڈ-19 کے کیس سامنے آ رہے ہیں، وہیں ضلع محکمہ صحت اور انتظامی افسر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ تمام مریضوں کا علاج ہوم آئسولیشن میں ہو رہا ہے۔

اپیل کرتے ہوئے ڈی ایم نے کہا کہ دہلی این سی آر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے لیے انتظامی اور پولیس ٹیم عوام کو بھی آگاہ کر رہی ہے۔ ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور بغیر ماسک کے گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.