ETV Bharat / state

میرٹھ: کورونا ٹیکہ کاری مہم میں تیزی - اردو نیوز میرٹھ

میرٹھ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت آج رکن پارلیمان راجندر اگروال نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کا ٹیکہ لگوایا۔ اس موقع پر انہوں  کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بھی اس سے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

corona vaccination campaign in meerut
کورونا ٹیکہ کاری مہم میں دیکھی جا رہی تیزی
author img

By

Published : Apr 16, 2021, 7:09 AM IST

میرٹھ میں جس طرح سے کورونا انفیکشن کے معاملے بڑھ رہے ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے بھی کورونا ویکسینیشن مہم بڑے پیمانے پر چلائی جا رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

عوام میں کورونا ٹیکہ کاری کے شک و شبہات کو ختم کرنے اور لوگوں میں ٹیکے کی اہمیت کو بتانے کی کوشش بھی جاری ہے۔

اسی کے تحت آج ممبر آف پارلیمنٹ راجندر اگروال نے کورونا کی دوسری خوراک کا ٹیکہ لگوایا اور ساتھ ہی عوام سے بھی اس ٹیکہ کاری مہم میں حصہ لینے کی بات کہی۔

مزید پڑھیں:

ویکسین سے روزہ نہیں ٹوٹتا، ویکسین ضرور لیں: برطانوی مسلم کونسل

میرٹھ میں جس طرح سے کورونا انفیکشن کے معاملے بڑھے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے سست پڑی کورونا ٹیکہ کاری مہم میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ایسے ماحول میں کہہ سکتے ہیں کہ اگر کورونا کے انفیکشن سے بچنا ہے تو کورونا ویکسینیشن مہم کو بھی کامیاب بنانا ہوگا۔ اسی وقت کورونا کی چین کو بھی توڑا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.