ETV Bharat / state

بریلی: آئی وی آر آئی میں 200 کورونا وائرس متاثرین کی جانچ ہوں گی

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں واقع انڈین ویٹرےنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی وی آر آئی) میں دو سو کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی جانچ ممکن ہوگی۔ اس کے لیے تمام سطح پر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

بریلی: آئی وی آر آئی میں 200 کورونا وائرس متاثرین کی جانچ ہوں گی
بریلی: آئی وی آر آئی میں 200 کورونا وائرس متاثرین کی جانچ ہوں گی
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 3:42 PM IST

اتر پردیش میں پانچ مزید میڈیکل کالجوں اور میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی مولیکیولر لیب کو کورونا وائرس کی جانچ کرنے کے لیے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ 'آئی سی ایم آر' نے منظوری دے دی ہے۔ ان میں بریلی میں واقع آئی وی آر آئی بھی شامل ہے۔ جہاں تقریباً 200 لوگوں کی جانچ روزانہ ہونے کے امکانات ہیں۔

اس طرح اتر پردیش میں تمام لیبس میں روزانہ 475 لوگوں کی جانچ کرنا ممکن ہو جائےگا۔ اگر ملک کی بات کریں تو سرکاری 14 لیب میں اب روزانہ دو ہزار کورونا کے مشتبہ مریضوں کی جانچ ممکن ہوگی۔ اس کے علاوہ صرف ایک پرائیویٹ 'ڈاکٹر آر ایم ایل مہروترا' لیب بھی جانچ کے لیے مستند ہے۔

بریلی: آئی وی آر آئی میں 200 کورونا وائرس متاثرین کی جانچ ہوں گی

انڈین ویٹرےنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں اب کورونا وائرس کی جانچ کرانا ممکن ہو گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ڈی ایم کو ضروری ساز و سامان فراہم کرانے کے احکامات ملنے کے ساتھ ہی ڈی ایم، ایس ایس پی، سی ایم اور سی ڈی او نے آئی وی آر آئی جاکر ڈائریکٹر سے ملاقات کی ہے۔ ان افسران نے بی ایس ایل تھری لیب کا جائزہ بھی لیا ہے۔ ڈی ایم نے سی ایم او کو جانچ میں استعمال ہونے والا تمام ضروری ساز و سامان جلد ہی آئی وی آر آئی کو دستیاب کرانے کے احکامات دیئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.