اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تیزی کے ساتھ ریاست میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
یو پی کے 68 اضلاع میں کورونا کا پھیلاؤ
آج ضلع فتحپور کے ایک گاؤں میں ایک مریض کورونا پازیٹیو ملا ہے، پورے گاؤں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک فتحپور گرین زون میں تھا۔
اس کے علاوہ آگرہ میں ایک سینئر صحافی کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ہے، بتایا جارہا ہے کہ اتر پردیش میں یہ صحافی کی پہلی موت ہے۔
