صبح لکھنؤ سے آئی رپورٹ میں اس جانچ کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں کنبہ کے پانچ لوگوں میں کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جبکہ اُس کے دو سالہ بیٹے اور دیگر دو افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اس رپورٹ کے بعد ضلع بریلی میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔
اترپردیش کے ضلع بریلی میں ہفتے کی شام کو سُبھاش نگر علاقے میں رہنے والے مہیش نامی نوجوان کی جانچ رپورٹ مثبت آئی تھی۔
اس رپورٹ کے بعد ضلع صحت محکمہ نے ضلع انتظامیہ، پولیس محکمہ اور بریلی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ مہم کے تحت اس نوجوان کے گھر کو کورینٹائن کر دیا گیا تھا۔
اس کے بعد پورے کنبہ کو جانچ کے لیئے بھیج دیئے گئے۔ اب لکھنؤ سے رپورٹ آئی ہے، جس میں کورونا مثبت نوجوان کے کنبہ میں اُس کی اہلیہ، والد، والدہ، بھائی اور بہن میں کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئ ہے۔
اس اطلاع کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر راکیش دُوبے نے پولیس انتظامیہ کی نگرانی مزید بڑھا دی ہے۔
عام لوگوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ غورطلب ہے کہ کورونا پازیٹیو نوجوان نوئیڈا میں فائر فائٹنگ سامان ساز کمپنی میں کام کرتا ہے۔
اس کمپنی میں دیگر چار اہلکاروں میں بھی کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئ تھی۔ لہزا ایسا طے مانا جا رہا ہے کہ یہ نوجوان بھی وہیں سے متاثر ہوا ہے۔ یہ نوجوان گزشتہ 21 مارچ کو گھر واپس لوٹ کر آیا تھا۔
پھر 25 مارچ کو اسے اطلاع ملی کہ جس کمپنی میں وہ ملازم ہے، وہاں چار ساتھی اہلکار کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا ہیں۔
حالانکہ یہ نوجوان 26 مارچ کو ضلع اسپتال پہنچا اور اپنی جانچ کرائی تھی۔ ہفتے کی شام کو اس کا سیمپل بھی کورونا پازیٹیو آیا تھا۔ آج اس کے باقی کنبہ کے پانچ افراد کی رپورٹ کورونا مثبت آئ ہے، جبکہ دو سالہ بیٹے اور دیگر دو افراد کی رپورٹ کورونا منفی آئ ہے۔