ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مئو کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ستیش چندر سنگھ نے کہا کہ اب تک ضلع میں ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
مئو ضلع میں ہر روز ایک ہزار آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ اور تقریباً ایک ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔
سی ایم او کے مطابق دیہی علاقوں میں اسکیم شروع کی گئی ہے شروع کی گئی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد زیادہ سے زیادہ گاؤں اور پنچایتوں میں آر ٹی پی سی آر(RT PCR) ٹیسٹ اور کورونا ویکسینیشن مہم(corona vaccination) پہنچائی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ 'اب تک ضلع کے تین بلاکس میں اس اسکیم کو شروع کیا جا چکا ہے۔ جلد ہی اس اسکیم کو پورے ضلع میں نافذ کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Covid-Free Village: ایسا گاؤں جہاں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں
واضح رہے کہ مئو ضلع میں کورونا پازیٹیو معاملوں میں کمی کے پیش نظر پابندیوں میں پہلے ہی کافی کمی کر دی گئی ہے۔