ریاست مہاراشٹر کے شہر ناسک میں ڈاکٹر وسنت راؤ پوار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ لیباریٹری شروع کی گئی۔
گزشتہ روز دھولیہ و مالیگاؤں کے ایم پی ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے ریاستی سرکار سے کورونا ٹیسٹنگ لیب کی مانگ کی تھی، جس کے بعد ناسک شہر میں لیب کی منظوری ملی اور وسنت راؤ پوار میڈیکل کالج اینڈ ریسرچ سینٹر میں لیب قائم کی گئی۔

واضح رہے کہ اس قبل مالیگاؤں کورونا وائرس کے مریضوں کا سیمپل پونے شہر لیباریٹری میں بھیجا جا رہا تھا، جس میں دو سے چار روز تک لگ رہے تھے، لیکن اب یہ کام ایک روز میں ہی ممکن ہو سکے گا۔
خیال رہے کہ مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 175 ہو چکی ہے، جبکہ آج مزید 12 مریض کورونا متاثر ہوئے گئے، اسی طرح سات مریضوں کی منفی رپورٹ آنے پر انھیں گھر رخصت کردیا گیا ہے۔