ETV Bharat / state

کورونا کے مریض مثبت خیالات اور ہمت سے کام لیں: ڈاکٹر اوم شنکر - ریمیڈی سیور انجکشن

جن افراد میں اس مرض کی علامات پائی جارہے ہیں وہ ڈاکٹروں کے رابطے میں رہیں، احتیاط برتیں، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بہتر ہوگا کہ وقت پر تدابیر اپنانے کی کوشش کریں اور مثبت خیالات اور ہمت سے کام لیں۔

up_vns_01_exclusive_interview_with_doctor_om_shankar_on_covid19_exclusive_7200178
کورونا مریض مثبت خالات سے کام لیں: ڈاکٹر اوم شنکر
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 9:48 AM IST

کورونا وائرس کی دوسری خوفناک لہر نے بے شمار لوگوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے ایسے میں ہسپتال نظام اور طبی امداد کافی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ہسپتال نظام میں کیا تبدیلیاں درکار ہیں۔ حکومت کا اسے کیسے درست کر سکتی ہے اور کورونا وائرس کے مریض کس طریقے سے احتیاطی تدابیر کر خود کو کو بچا سکتے ہیں، ان تمام سوالوں پر بنارس ہندو یونیورسٹی کے سینئر ڈاکٹر اوم شنکر سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے خاص بات چیت کی۔

عالمی وبا کورونا وائرس پر نمائندہ نے ڈاکٹر اوم شنکر سے خاص بات چیت کی

جن افراد میں اس مرض کی علامات پائی جا رہی ہیں وہ ڈاکٹروں کے رابطے میں رہیں، احتیاط برتیں، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے بیشتر لوگ ٹھیک ہو رہے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کو ہسپتال آنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ زیادہ تر افراد کو آکسیجن کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ہے اگر وقت پر تدابیر اپنانے کی کوشش کریں اور مثبت خیالات اور ہمت سے کام لیں۔
ریمیڈی سیور انجکشن کی کالا بازاری عروج پر ہے۔ ڈاکٹرز بھی اس انجیکشن کو کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے دھڑلے سے لکھ رہے ہیں۔ ایسے میں یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ اس انجکشن سے کسی بھی مریض کی جان نہیں بچا سکتا ہے۔ اس کے جسم پر غلط اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں اور یہ کرونا وائرس کا انجکشن نہیں ہے۔ اس سے معمولی بہتری بھی نہیں آتی ہے۔ ایسے میں ایک بڑی رقم دے کر کے اس انجکشن کو حاصل کرنا اور پھر اسے استعمال کرنا ضروری نہیں ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس انجکشن کو کرونا کے پرو ٹوکول سے باہر کر دینا چاہیے۔

جو لوگ گھر میں ہیں اور کورونا سے متاثر ہیں ایسے لوگ اپنا آکسیجن لیول چیک کرتے رہیں۔ 95 سے نیچے اگر آتا ہے تو آکسیجن سلنڈر کا انتظام کرنا شروع کردیں اور ڈاکٹر کے رابطے میں رہیں۔ ہر کسی کو آکسیجن کی ضرورت نہیں ہے۔ گھر پر ہی کچھ طبی کٹس رکھیں، کھانے پینے کا خیال رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا کی دوسری لہر میں علامات بھی مختلف ہو چکی ہیں۔ بعض لوگوں کو لوز موشن کی شکایت ہے، کچھ لوگوں کو اچانک سے تیز بخار آ جاتا ہے۔ ایسے میں اگر کسی بھی قسم کی شکایت ہے یا تکلیف ہو تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور ان کی نگہداشت میں میں علاج کرائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.