ETV Bharat / state

مظفرنگر: ہسپتال کی پانچویں منزل سے کود کر کورونا مریض نے کی خودکشی - Muzaffarnagar

کورونا کے ایک مریض نے مظفر نگر کے ہسپتال کی پانچویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Corona patient committed suicide by jumping from the fifth floor of hospital
مظفرنگر: ہسپتال کی پانچویں منزل سے کود کر کورونا مریض نے کی خودکشی
author img

By

Published : Jan 14, 2021, 8:03 PM IST

اترپردیش میں ضلع مظفر نگر کے بگراج پور میڈیکل کالج میں آج اس وقت افراتفری پھیل گئی جب کورونا کے ایک مریض نے رات دیر گئے ہسپتال کی پانچویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔

مظفرنگر: ہسپتال کی پانچویں منزل سے کود کر کورونا مریض نے کی خودکشی

اطلاعات کے مطابق مظفر نگر کے نیو منڈی تھانہ علاقہ لالباغ گاندھی کالونی کا رہائشی راج کمار جس کی عمر 55 برس تھی کو کوویڈ ٹسٹ میں مثبت پائے جانے کے بعد 8 جنوری کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ آج اس نے ہسپتال کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

راج کمار کے بیٹے نے ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح 4 بجے مجھے ہسپتال سے فون آیا اور کہا گیا کہ میرے والد کی طبیعت خراب ہے لیکن ہسپتال پہنچنے کے بعد مجھے بتایا گیا کہ میرے والد نے خودکشی کرلی۔

وہیں ضلع ڈی ایم سیلوا کماری نے بتایا کہ کورونا سے متاثر مریض راج کمار نے ہسپتال کی پانچویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی مریض کا اپنے کنبے کے ساتھ کچھ جھگڑا چل رہا تھا۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.