میرٹھ کا بھینسالی روڈویز بس اسٹینڈ، جہاں مسافر کورونا انفیکشن کے خطرے سے ابھی بھی بے خوف نظر آرہے ہیں۔ بسوں میں ماسک اور سماجی دوری کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
وہیں، مسافروں کا کہنا ہے کہ بس میں سفر کرنے سے کورونا کا ڈر بنا رہتا ہے۔ بس ڈرائیور کی جانب سے مسافروں سے ماسک اور سماجک دوری بنائے رکھنے کی اپیل بھی کی جاتی ہے۔
افسران کا کہنا ہے کہ سبھی بسوں میں سماج دوری اور ماسک کے بغیر مسافروں کو نہ لے جانے کی ہدایت دی گئی ہے اور پچھلے ایک ہفتے سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں کمی بھی دیکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
انناس کے کاروباری مایوس
اتر پردیش میں کورونا انفیکشن کے خطرے کو دیکھتے ہوئے جہاں پانچ اضلاع میں مکمل لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ایسے میں مسافروں کے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں انفیکشن پھیلنے کا خطرہ بھی بنا رہتا ہے۔ ضرورت ہے حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرنے کی تاکہ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی اس کے انفیکشن سے بچایا جا سکے۔