وزیر اعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ کا ماننا ہے کہ کورونا انفیکشن کی چین کو توڑنے میں جزوی کرفیو موثر ثابت ہو رہا ہے۔ لوگ خود بخود ٹریفک کو کم کررہے ہیں۔ حال میں نافذ کورونا کے جزوی کرفیو میں 17 مئی کی صبح 7 بجے تک توسیع کی جا رہے گی۔
سبھی اضلاع میں اسے موثر طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔ کورونا کرفیو ضروری اشیاء کو چھوڑ کر کسی بھی طرح کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ لوگوں کی غیر ضروری نقل و حمل پر مکمل پابندی رہے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جزوی کورونا کرفیو کی مدت کے دوران صحت سے متعلقہ کاموں میں مکمل چھوٹ ہوگی۔ صنعتی سرگرمیاں، ای کامرس سے متعلق کام جاری رہے گا۔
راشن تقسیم اور ویکسینیشن کا کام جاری رہے گا۔ ایسے لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پولیس ضروری طور پر ان کی مدد کرے گی۔ خاص حالات کے لئے ای پاس سسٹم نافذ ہے۔