ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر ضلع میں کورونا کے 102 نئے معاملے سامنے آئیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا متاثرہ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 8000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
وہیں آج کورونا کے 86 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد ضلع میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6946 ہوگئی ہے۔ ضلع میں اب تک 1067 مریض ایکٹیو ہیں اور 45 مریض کورونا کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔