سہارنپور ضلع ہسپتال میں زچگی کے لئے آئی ایک خاتون کی کورونا جانچ رپورٹ پازیٹیو ملنے کے بعد وہ ہسپتال سے اچانک غائب ہوگئی۔ ہسپتال کے سبھی وارڈوں میں تلاش کئے جانے کے بعد بھی اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بی ایس سوڑی نے بدھ کو یہاں بتایا کہ منگل کو ایک خاتون ضلع ہسپتال میں زچگی کے لئے آئی تھی۔ اس کی جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ جانچ رپورٹ ملنے کے بعد بدھ کو خاتون اسپتال سے غائب ہوگئی ہے۔
سی ایم او نے سبھی ڈاکٹروں کے لئے یہ انتباہ جاری کیا ہے کہ بغیر جانچ کے کسی خاتون کو اپنے نرسنگ ہوم میں بھرتی نہ کریں۔ ایسا پائے جانے پر ان کے نرسنگ ہوم کو سیل کردیا جائے گا اور کاروائی کی جائے گی۔
وہیں موسلا دھار بارش کے درمیان ریلوے گیٹ بند ہونے کی وجہ سے 22 سالہ حاملہ خاتون نے سڑک کے کنارے ہی بچے کو جنم دیا۔ موقع پر پہنچے ڈاکٹروں نے جانچ میں زچہ بچہ دونوں کو صحت مند بتایا ہے۔