ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں کورونا وبا کے سبب نئے سال کے موقع پر گلوں کی فروخت بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے، گزشتہ سال کے مقابلے اس سال کافی کم پھول فروخت ہوئے لیکن پھر بھی گل فروش اپنے کاروبار سے مطمئن ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نئے سال کی آمد پر لوگ بڑے پیمانے پر گلدستے اور فلاور اسٹک ایک دوسرے کو دے کر نئے برس کی مبارک باد پیش کرتے تھے۔ لیکن رواں برس کووڈ-19 کی وجہ سے گلوں کی خرید کافی متاثر ہوئی ہے۔
نئے سال کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں گل فروشوں نے دکانیں لگائیں، لیکن خریدار دکان تک پہنچنے سے قاصر رہے۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی:2020 میں سماجی ، سیاسی ، ادبی اور علمی حلقوں میں بڑا خسارہ
گل فروشوں کے مطابق نئے سال کے موقع پر سب سے زیادہ گلاب اسٹک اور باسکیٹ کی فروخت ہو رہی ہے. وہیں نئے سال کے استقبال کے لئے گل فروشوں نے چمیلی، گیندہ گلائیڈولس، سمیت مختلف اقسام کے پھول دوکانوں پر سجائے تھے۔