ETV Bharat / state

روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں کاپی جانچنے کا کام شروع

author img

By

Published : May 20, 2020, 9:07 AM IST

ضلع بریلی میں واقع روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں امتحان کی کاپی جانچنے کا آغاز ہو گیا ہے حالانکہ اس درمیان 'روہیل کھنڈ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن' نے اس کی مخالفت کی ہے۔

روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں کاپی جانچ نے کا کام شروع

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں واقع ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں 'روہیل کھنڈ یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن' (روٹا) کی سخت مخالفت اور احتجاج کے درمیان امتحان کی کاپی جانچنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ پہلے دن کامرس کی کاپیاں چیک کی گئیں ہیں۔

وہیں وائس چانسلر نے کاپی جانچنے کے مراکز کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مراکز میں میز اور کرسیوں کو سینیٹائز کرانے کے ساتھ دو اساتذہ کے درمیان دو میٹر کا فاصلہ قائم رکھنے کی ہدایت دی۔

کاپی جانچ کے پہلے دن بریلی کالج سے کوئی ٹیچر نہیں پہنچا۔ لہذا ٹیچرس کی تعداد بہت کم تھی۔ کاپی جانچ کے مرکز انچارج پروفیسر پی وی سنگھ کے مطابق، کاپی جانچنے میں خصوصی چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔ اساتذہ وقت پر آ رہے ہیں اور کسی قسم کا کوئی مسئلہ اور مشکل نہیں ہے۔

وہیں دوسری جانب، روہیلکھنڈ یونیورسٹی ٹیچرس ایسو سی ایشن نے اس تشخیص کی مخالفت کی ہے۔ روٹا کے جنرل سکریٹری، ڈاکٹر ٹی ایس چوہان نے کہا ہے کہ شہر میں کورونا انفیکشن کے متاثر مستقل طور پر سامنے آ رہے ہیں، اس کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے کاپی جانچ نے کا کام شروع کرا دیا ہے۔ اگر کوئی اساتذہ کورونا سے متاثر ہو گیا، تو اسکا ذمہ دار کون ہوگا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.