ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے معروف تعلیمی ادارے گورنمنٹ رضا پی جی کالج میں 'امنگ فیسٹول' کا اہتمام کیا گیا،جس کے رنگارنگ تقریبات کے ذریعہ لوگوں کو امن و آشتی اور محبت کا پیغام دیا گیا۔
امنگ فیسٹول کا مقصد طلبہ کو ملک کا ایک ذمہ دار شہری بنانے کے لیے تیار کرنا تھا، اس موقع پر طلبہ و طالبات نے اپنی پرفارمنس کے ذریعہ سماجی بیداری کا پیغام دیا، پروگرام کے درمیان میں ملک کی مختلف ریاستوں کے کلچرل و ثقافت کی زبردست عکاسی ہو رہی تھی۔
امنگ فیسٹیول میں سٹی مجسٹریٹ جے پی گپتا نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اس دوران فیسٹول میں ضلع کے اہم افسران کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔