ETV Bharat / state

نوئیڈا میں سرکاری زمین سے ہنومان کی مورتی ہٹانے پر ہنگامہ - نوئیڈا اتھارٹی کی زمین یعنی سرکاری زمین

نوئیڈا اتھارٹی کی ٹیم مقامی پولیس کو بتائے بغیر پرتھلا گاؤں پہنچ گئی۔ اسی دوران ٹیم نے ہنومان کی مورتی کے اوپر زیر تعمیر ستون کو گرادیا۔ اس کے بعد وہ مورتی بھی وہاں سے لے جانے لگے جس کے بعد گاؤں والوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

نوئیڈا اتھارٹی کی سرکاری  زمین سے ہنومان کی مورتی ہٹانے پر ہنگامہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 2:21 PM IST

نوئیڈا اتھارٹی کی سرکاری زمین سے ہنومان کی مورتی ہٹانے پر ہنگامہ

نوئیڈا:تقریباً آٹھ ماہ قبل ریاست اتر پردیش نوئیڈا کے پرتھلا خنجر پور گاؤں میں نوئیڈا اتھارٹی کی زمین پر ہنومان کی مورتی رکھ دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ مورتی کے اوپر ستون کھڑے کر کے لنٹر ڈالے گئے۔ ایک طریقے سے مورتی کی آڑ میں زمین پر قبضہ کر لیا گیا جس کے بعد نوئیڈا اتھارٹی کی ٹیم مقامی پولیس کو بتائے بغیر پرتھلا گاؤں پہنچ گئی۔ ٹیم نے مجسمے کے اوپر زیر تعمیر ستون کو گرادیا۔ اس کے بعد وہ مورتی بھی وہاں سے لے جانے لگے جس کے بعد گاؤں والوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

مشتعل افراد نے اتھارٹی کے اہلکاروں کو دوڑا لیا۔ جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن آخر کار یہ ٹیم لوگوں کی گرفت میں آ گئی۔ موقعے پر اتھارٹی اہلکار کی کار کے شیشے توڑ کر انہیں باہر نکالنے کی کوشش کی گئی۔ ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس کی ٹیم موقعے پر پہنچی اور لوگوں سے بات کرنے کے بعد مورتی کو اسی جگہ پر واپس رکھوا دیا۔ اس کے بعد گاؤں والے وہاں سے چلے گئے۔ یہ ہنگامہ آرائی تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
اس پورے معاملے کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ اس میں ہنگامہ اور پکڑ دھکڑ دیکھا جا سکتا ہے۔ نوئیڈا زون کے اے ڈی سی پی شکتی موہن اوستھی کے مطابق پولیس ٹیم نے لوگوں کو پرسکون کیا ہے۔ اس معاملے میں اتھارٹی کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر نگر میں لاؤڈاسپیکر معاملے میں جمعیۃ علماء کے وفد نے ڈی ایم سے ملاقات کی

ہنگامہ آرائی کے دوران بھارتیہ کسان پریشد کی ٹیم بھی موقعے پر پہنچ گئی۔ کونسل کے صدر سکھبیر خلیفہ نے بتایا کہ وہاں پہنچنے کے بعد مشتعل گاؤں والوں کو پولس نے مورتی واپس رکھ کر پرسکون کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ مندر پہلے جیسا ہی رہے گا۔ انہوں نے تمام لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ اس طرح لوگ جو چاہتے تھے، ان کو مل گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.