ETV Bharat / state

Controversial Remark On Azan اذان پر متنازعہ بیان کی سخت الفاظوں میں مذمت

author img

By

Published : May 31, 2023, 5:55 PM IST

علی گڑھ کی سابقہ میئر شکنتلا بھارتی کا مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کے حوالے سے متنازع بیان پر سیاسی لیڈران، مسلم اسکالرس اور طلباء نے سخت الفاظوں میں مذمت کی ہے اور علیگڑھ کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے پر شاکنتلا بھارتی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

آزان پر متنازعہ بیان کی سخت الفاظوں میں مذمت

علیگڑھ: اپنے متنازع بیانات کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہنے والی بی جے پی رہنما و ضلع علیگڑھ کی سابقہ میئر شکنتلا بھارتی کا پھر ایک بار متنازع بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ علیگڑھ اور اس کے اطراف کے مسلم اکثریتی علاقوں کی مساجد سے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر اعتراض کیا۔ سابقہ میئر شاکنتلا بھارتی نے علیگڑھ انتظامیہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ’جلد لاؤڈ اسپیکر ہٹائے ورنہ یہ علی گڑھ ہے، ماحول خراب ہونے میں دیر نہیں لگے گی‘۔ ان کا متنازعہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے ریٹائرڈ پروفیسر مفتی زاہد نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا لاؤڈ اسپیکر پر اذان سے شکنتلا بھارتی کے علاوہ کسی اور کو کوئی پریشانی ہوتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شکنتلا بھارتی کی بی جے پی اب کوئی خاص اہمیت نہیں رہی اسی لئے اب وہ پارٹی ٹکٹ کےلئے اس طرح کے بیان دے رہی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما ونود پانڈے نے بھی شکنتلا بھارتی کے بیان کو غلط بتاتے ہوئے کہا ایسا کوئی قانون نہیں ہے کہ اذان کے وقت غیر مسلم بھاجن، مندر کی گھنٹی وغیرہ کا استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔ سیاسی لیڈران کی تقریروں کے دوران اذان کی آواز سن کر ہم اہترام میں تھوڑی دیر رکھ جاتے ہیں اور میری نظر میں اس طرح کے متنازعہ اور غلط بیان دینے کے لئے وہ مجرم ہیں۔

اے ایم یو طلباء رہنما زید شیروانی اور طالب علم محمد سلمان غوری نے بھی شکنتلا بھارتی کے بیان کو سیاسی اور علیگڑھ کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش بتایا۔ انہوں نے کہا پارٹی میں اپنی اہمیت کو بڑھانے کے لئے اور میں آنے کے لئے وہ اکثر اس طرح کے متنازعہ بیانات جاری کرتی ہے اس لئے ان کے بیانات پر توجہ نہیں دینا چاہیے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما ونود پانڈے اور بی ایس پی کے سابق میئر امیدوار سلمان شاہد نے بھی شکنتلا بھارتی کے بیان کو بے بنیاد اور شہر کے ماحول کو خراب کرنے والا ہندو مسلم میں نفرت کو مزید بڑھانے والا سیاسی بیان بتایا۔

یہ بھی پڑھیں:FIR Against Professor مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی پروفیسر کے بیان دینے سے انکار کیا

واضح رہے گزشتہ دو روز سے علیگڑھ کی سابقہ میئر شاکنتلا بھارتی کا اذان کے خلاف ایک متنازعہ بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان دیئے جانے پر اعتراض کررہی ہیں اور علیگڑھ انتظامیہ کو انتباہ کرتے ہوئے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر جلد اتارنے کی حدایت دی بصورت دیگر علیگڑھ کا ماحول خراب ہونے میں دیر نہیں لگتی بھی کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.