ETV Bharat / state

Vikarm Saini Controversial Statement: بی جے پی کے رکن اسمبلی وکرم سینی کا متنازع بیان - مظفر نگر

بی جے پی کے رکن اسمبلی وکرم سینی نے متنازع بیان دیتے ہوئے تاجروں سے اپنی دکانوں میں لاٹھی ڈنڈے، پتھر اور پستول رکھنے کے لیے کہا ہے۔ BJP MLA Vikarm Saini Controversial Statement In Muzaffar Nagar

Vikarm Saini Controversial Statement
بی جے پی کے رکن اسمبلی وکرم سینی کا متنازع بیان
author img

By

Published : Jul 11, 2022, 5:34 PM IST

مظفر نگر: کھتولی سے بی جے پی رکن اسمبلی وکرم سینی نے ایک بار پھر متنازع دیا ہے۔ انہوں نے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر 'حکومت چاہے تو آج ہی ان کا استعفیٰ لے لے۔ اُنہوں نے شکرتل میں کچھ زمین لی ہے، وہ اس زمین پر رہ کر آشرم کھولیں گے اور آشرم میں نوجوانوں کو پتھراؤ کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے لاٹھی کا استعمال سکھانے کا کام کریں گے۔'

بی جے پی کے رکن اسمبلی وکرم سینی کا متنازع بیان

وکرم سینی نے تاجروں سے کہا کہ 'ٹوپی والے پتھر بازوں سے بچنے کے لیے وہ اپنی دکانوں میں کچھ پتھر، لاٹھی ڈنڈے اور پستول رکھیں جس سے ان پتھر بازوں سے بچا جا سکے کیونکہ پولیس تو دیر میں آتی ہے، اتنے میں کام ہو جائے گا۔' مظفر نگر ضلع کے واجد پور کاوالی گاؤں میں منعقد ایک پروگرام میں وکرم سینی نے کہا کہ 'انتظامیہ نے مجھے منتخب نہیں کیا ہے بلکہ عام عوام نے ووٹ دے کر مجھے جتایا ہے۔ ریاست میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے کیے گئے تمام ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر عوام نے انہیں دوسری بار مکمل اکثریت سے جتایا اور ان کی حکومت بنی ہے۔' اس دوران انہوں نے چین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہوتے ہوئے چین کی ہمت نہیں کہ وہ بھارت میں گھس جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:

سہانپور: رکن اسمبلی کو پارٹی سے برطرف کرنے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.