ETV Bharat / state

Contractor Cut 300 Trees: ٹھیکیدار نے یمنا ایکسپریس کے کنارے لگے 300 درخت کاٹے، جانچ کا حکم

اترپردیش کے دنکور میں سالار پور انڈر پاس کے قریب یمنا ایکسپریس وے پر چڑھنے کے لیے ایک ریمپ ہے۔ ریمپ اور سروس روڈ کے قریب نجی کمپنی کے ٹھیکیدار نے ببول کے 300 کے قریب درخت کاٹ Contractor Cut 300 Trees Along The Banks Of Yamuna Expressway دیے گئے۔ کئی درخت کاٹنے کے بعد ٹھیکیدار کے مزدور درختوں کو ٹریکٹر ٹرالیوں میں بھر کر لے گئے۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم کو آتے دیکھ کر درخت کاٹنے والے مزدور موقع سے فرار ہوگئے۔ محکمہ جنگلات نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ٹھیکیدار نے یمنا ایکسپریس کے کنارے لگے 300 درخت کاٹے، جانچ کا حکم

author img

By

Published : Mar 27, 2022, 8:02 PM IST

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے Yamuna Expressway کے کنارے 300 درخت کاٹے گئے ہیں۔ کٹے ہوئے درختوں کو ٹریکٹر ٹرالیوں میں منتقل کیا جا رہا تھا۔ یہ اطلاع محکمہ جنگلات کو ملی۔ جس کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی تاہم تمام لوگ موقع سے فرار ہوگئے۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے پولیس کی مدد سے کٹے ہوئے درخت سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

دنکور میں سالار پور انڈر پاس کے قریب یمنا ایکسپریس وے پر چڑھنے کے لیے ایک ریمپ ہے۔ ریمپ اور سروس روڈ کے قریب نجی کمپنی کے ٹھیکیدار نے ببول کے 300 کے قریب درخت کاٹ دیے گئے۔ کئی درخت کاٹنے کے بعد ٹھیکیدار کے مزدور درختوں کو ٹریکٹر ٹرالیوں میں بھر کر لے گئے۔ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر پی کے سریواستو کو معاملے کی اطلاع ملی، جس کے بعد ٹیم موقع پر پہنچی اور ٹریکٹر ٹرالی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم کو آتے دیکھ کر درخت کاٹنے والے مزدور موقع سے فرار ہوگئے۔ محکمہ جنگلات نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident on Yamuna Expressway: یمنا ایکسپریس وے پر خطرناک سڑک حادثہ، دو کی موت

ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر پی کے سریواستو نے کہا کہ بغیر اجازت کے درخت کاٹے گئے ہیں۔ کٹے ہوئے درختوں کو ٹریکٹر ٹرالیوں میں لے کر جایا جا رہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اب معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ جو ایجنسی درخت کاٹ رہی تھی یہ سرکاری ہے یا نجی۔ اس کے علاوہ ان درختوں کو کاٹنے کا مقصد کیا ہے اس کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.