ETV Bharat / state

اپوزیشن ارکان کی مسلسل معطلی جمہوری اقدار کا قتل ہے: عامر رشادی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 1:25 PM IST

Continuous suspension of opposition members is murder of democratic values۔ راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی نے اپوزیشن کے 141 ممبران پارلیمنٹ کی معطلی پر کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان کی مسلسل غیر اخلاقی معطلی جمہوری اقدار کا قتل ہے۔

Continuous suspension of opposition members is murder of democratic values

لکھنؤ: پارلیمنٹ اجلاس کے دوران 13 دسمبر کو لوک سبھا کی کارروائی کے دوران سکیورٹی چوک اور اپوزیشن کے 141 ممبران پارلیمنٹ کی معطلی پر راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی نے اپنا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ، یہ غفلت انتہائی افسوسناک ہے اس میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ کو معطل کرنا صحت مند جمہوریت کے لیے بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پارلیمنٹ سے ممبران پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف انڈیا اتحاد کا ملک گیر احتجاج

عامر رشادی نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت سے ملک کے بنیادی مسائل پر سوال کرنا ہے اور حکومت کا کام ان کے سوالوں کے جواب دینا ہے، یہی ایک صحت مند جمہوریت اور ہندوستان کی پہچان ہے۔ بھارت اپنے انہیں جمہوری اقدار کے لیے پوری دنیاں میں مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سوالوں کا جواب دینے کے بجائے مرکز کی موجودہ بی جے پی حکومت سوال پوچھنے والوں پر پابندیاں عائد کر رہی ہے اور پارلیمنٹ سے ممبران پارلیمنٹ کو معطل کرنے سے لے کر صحافیوں، لیڈروں اور شہریوں کو سوال پوچھنے پر ستا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف اسی پارلیمنٹ ہاؤس میں بی جے پی ایم پی رمیش بدوھوڑی ایک مسلم ایم پی کو سرعام گالی دیتے ہیں، اور مسلم سماج کو گالیاں اور غیر آئینی زبان استعمال کرتے ہیں، لیکن آج تک لوک سبھا کے اسپیکر نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ اور نہ ہی بی جے پی کوئی کارروائی کرتی ہے، 13 دسمبر کو لوک سبھا پر حملہ کرنے والے ملزم بی جے پی کے ایک رکن پارلیمان کے پاس پر آئے تھے، لیکن اس پر بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی، بلکہ اراکین پارلیمان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جس ہم مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راشٹریہ علماء کونسل مرکز کی مودی حکومت کے ارکان پارلیمنٹ کو معطل کرنے کے اقدام کے خلاف ہے۔ آزاد بھارت میں ایسا کبھی نہیں ہوا جب حکومت نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اتنی بڑی تعداد میں حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی کو معطل کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر اس حکومت کے خلاف پارلیمنٹ سے لیکر سڑکوں تک جمہوری انداز میں احتجاج کرنا ہو گا، تب ہی جمہوریت کا تحفظ ہو گا، ورنہ سڑکیں پہلے ہی سنسان ہو چکی ہیں، پارلیمنٹ بھی ویران ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.