ETV Bharat / state

'روزگار پیدا کرنے کے لیے پنچایت بھون کی تعمیر میں اضافہ کیا جائے' - امرہہ کی خبریں

بہوجن سماج پارٹی کے رہنما و رکن پارلیمان دانش علی نے کہا ہے کہ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار ہونے والے دیہی مزدوروں کے لیے روزگار پیدا کرانے کے لیے پنچایت کی عمارتوں کی تعمیر میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ مزدوروں کو روزگار مل سکے اور حکومت کی کورنٹائن سینٹروں کی ضرورت پوری ہوسکے۔

روزگار پیدا کرنے کے لیے پنچایت بھون کی تعمیر میں اضافہ کیا جائے

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 9:53 PM IST

دانش علی نے اس معاملے میں اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک لکھ کر جن پنچایتوں میں پنچایت کی عمارتیں نہیں ہیں وہاں اس کی تعمیر کرانے کی اپیل کی ہے۔

عالمی وبا نے ملک اور دنیا کے سامنے بحران پیدا کردیا ہے اوراس سے اترپردیش بھی الگ نہیں ہے۔ ملک میں مسلسل کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اچانک آئے اس بحران سے نکلنے کے لیے حکومتوں کو اپنی کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔

امروہہ کے رکن پارلیمان نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے اس حساب سے کورنٹائن مراکز کی بھی ضرورت پڑرہی ہے اس کے لیے یہ بہترین قدم ہوسکتا ہے کہ منریگا اور مرکزی مالی کمیشن کے پیسے سے جن پنچایتوں میں پنچایت کی عمارتیں نہیں ہیں وہاں پرپنچایت کی عمارتیں بنوائیں جائیں۔ اترپردیش اور اس میں بھی خاص طور سے ان کے لوک سبھا حلقہ امروہہ ضلع میں پنچایت بھونوں کی بہت کمی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.