ریاست اترپردیش کے کانپور فائرنگ میں ہلاک ہونے والے آٹھ پولیس اہلکار کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کی گرفتاری کے بعد ہلاک ہوئے فوجی جتیندر کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم وکاس دبے کو چوک پر پھانسی کے پھندے پر لٹکانا چاہیے۔
اتنا ہی نہیں بلکہ محکمہ پولیس کے غداروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جانی چاہیے، کیوں کہ محض پولیس والوں کو لائن حاضر کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ لائی حاضر کے دو ماہ بعد وہی پولیس اہلکار کام شروع کردیں گے، اس لیے میرے بیٹے کی روح کو اس وقت سکون ملے گا جب وکاس دبے سمیت تمام قصورواروں کو پھانی کی سزا ملے گی۔
پولیس سٹیشن براری گاؤں میں رہائش پذیر ہلاک شدہ فوجی جتیندر کے والد تیرتھ پال سنگھ کے بیان نے کہا کہ کانپور معاملے کے ملزم وکاس دبے کو اُجَّین میں گرفتار کیا گیا ہے، یہ پولیس کا قاتل ہے اس لیے اسے بیچ چوک پر پھانسی دینی چاہیے اور وکاس کا ساتھ دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے محکمہ پولیس کے ساتھ غداری کی اور پیٹھ میں چھرا گھونپا، پہلے انھیں عوام کے سامنے لایا جائے۔