ETV Bharat / state

Conjunctivitis مظفر نگر میں آئی فلو کیسز میں اضافہ

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 1:29 PM IST

ان دنوں آنکھوں کی بیماریوں کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس بیماری کا نام کنزوائیٹس ہے جسے سرخ آنکھ کا انفیکشن یا آنکھ کا فلو بھی کہا جاتا ہے۔ دہلی سمیت کئی ریاستوں میں روزانہ اس انفیکشن کے کئی کیسز دیکھے جا رہے ہیں۔

مظفر نگر میں پھیلا آئی فلو ڈاکٹرز نے کہا برتے احتیاط

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے مظفر نگر کے ضلع ہسپتال میں آنکھوں کے ڈاکٹر جتن کا کہنا ہے کہ اب ہمارے یہاں جو مریض آرہے ہیں۔ وہ کنسیکٹیوائٹس کے مریض ہیں۔جسے ہندی میں آنکھ دکھنی بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یو بیکٹیریا کنسیکٹیوائٹس ہے ۔یہ ہاتھ ملنے یا متاثرہ کے گندے کپڑوں کے استعمال سے پھیلتا ہے۔

مظفر نگر کی مشہور ڈاکٹر تریکھا نے بتایا کہ یہ ایک موسمی بیماری ہے، جس کی وجہ سے آنکھوں میں پریشانی شروع ہوجاتے ہیں۔آنکھوں میں سرخی آجاتی ہے، خارش آتی ہے اور آنکھوں میں پیپ آنے لگتی ہے۔ آنکھوں کے فلو کی بہت سی وجوہات ہیں، بیکٹیریا بھی ہیں، وائرس بھی ہیں، دھول کے کن بھی ہے، جو آنکھوں میں جاتے ہیں، آپ کے رگڑنے سے آنکھیں درد کرنے لگتی ہیں اور سرخ ہو جاتی ہے۔پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، جب بھی ایسا کوئی مسئلہ پیش آئے تو لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ڈاکٹر کو دکھانے کے بعد ہی باقاعدہ دوائیں لیں۔

مظفر نگر کے چیف میڈیکل آفیسر مہاویر سنگھ فوجدار نے بتایا کہ اس وقت جو آنکھوں کا فلو چل رہا ہے وہ اس موسم میں ہوتا ہے جب گرمیوں کا موسم ختم ہوتا ہیں اور برسات کا موسم آتا ہے، یہ سکرمن کا دور ہوتا ہے، جس میں اکثر آنکھوں کا فلو ہوتا ہے۔ اور آئی فلو سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، اس سے آنکھوں میں کوئی خرابی نہیں آتی اور نہ ہی نظر کمزور ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:UAE New Satellite متحدہ عرب امارات سویوز ٹو پر سیٹلائٹ کرے گا لانچ

اس سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے ہاتھوں کو دن میں 4 سے 5 بار صابن سے دھوئیں اور آنکھوں پر ٹھنڈے صاف پانی کے چھینٹے مارتے رہیں اور جو رومال آپ استعمال کرتے ہیں اسے دوسرے استعمال نہ کریں اور زیادہ چہل قدمی کرتے وقت بلیک چشمہ پہنیں، صرف احتیاط ہی بچاؤ ہے، یہ بیماری تین چار دن میں ختم ہوجاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.