ETV Bharat / state

کانگریس کی سیوا ستیہ گرہ میڈیکل کٹس نوئیڈا میں تقسیم - etv bhara urdu

نوئیڈا میڈیا کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس کے ریاستی سیکریٹری ودیت چودھری نے بتایا کہ مہا نگر کانگریس کمیٹی کے تمام 9 بلاک میں کٹس تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

کانگریس کی سیوہ ستیہ گرہ میڈیکل کٹس نوئیڈا میں تقسیم

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 4:50 PM IST

کورونا کی وبا سے لڑنے اور بچاؤ کے لئے سیوا ستیہ گرہ کے تحت کانگریس پورے اتر پردیش میں 10 لاکھ میڈیسن کٹس تقسیم کر رہی ہے۔

اس حوالے سے نوئیڈا میڈیا کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس کے ریاستی سیکریٹری ودیت چودھری نے بتایا کہ مہا نگر کانگریس کمیٹی کے تمام 9 بلاک میں کٹس تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

کانگریس کی سیوہ ستیہ گرہ میڈیکل کٹس نوئیڈا میں تقسیم

تمام بلاک میں ضرورت مند لوگوں کو کٹس مہیا کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے پوری ریاست کے لیے دس لاکھ کیٹس بھیجی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اس وبائی دور میں عوام کے ساتھ ہے۔ آج کانگریس نے ویسٹ بلاک میں سیوا ستیہ گرہ میڈیکل کٹس تقسیم کی ہے۔

مہا نگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے ذریعے ویسٹ بلاک صدر جتیندر شرما اور بلاک انچارج جتیندر امباوت کی قیادت میں نورتن گیان پیٹھ سیکٹر 8 اور جھنڈ پورہ میں کورونا کٹس تقسیم کی گئی۔

جبکہ خواتین صدر اوشا شرما کی قیادت میں ہرولہ گاؤں میں اس کام کو انجام دیا گیا۔ ان میڈیسین کٹس میں کورونا سے تحفظ فراہم کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ انچارج سنیل بشنوئی نے بتایا کہ آج تین مقامات پر ضرورت مند لوگوں میں 300 کورونا میڈیسن کٹس تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری ودیت چودھری میا نگر صدر شہاب الدین سابق صدر مکیش یادو اے آئی سی سی دنیش آوانا ضلعی یوتھ کانگریس کے صدر پورشوتم ناگر، میٹرو پولیٹن کے ترجمان پون شرما ، اقلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری لیاقت چودھری پی سی سی پروموڈ شرما ، پی سی سی ستندر و دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.