ETV Bharat / state

Protest Against ED in Barabanki: ای ڈی، بی جے پی رہنماؤں پر کارروائی کیوں نہیں کرتی؟ کانگریس - اترپردیش خبر

بارہ بنکی میں کانگریس پارٹی کے کارکنان نے ای ڈی کے افسران کے خلاف احتجاج کیا اور صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم بھی پیش کیا۔ کانگریس کے سینئیررہنما کپل دیو ورما نے کہا کہ بی جے پی ای ڈی کو اپوزیشن کے لیڈران کے خلاف ایک ہتھیار کی طرح استعمال کر رہی ہے۔ بی جے پی اپنے بدعنوان لیڈران پر کارروائی کیوں نہیں کرتی ہے؟ Congress workers protest against ED in Barabanki

کانگریس
کانگریس
author img

By

Published : Jul 27, 2022, 4:40 PM IST

بارہ بنکی: نیشنل ہیرالڈ معاملے میں ای ڈی کی جانب سے کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کے خلاف کانگریس کارکنان کا غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ملک کی متعدد ریاستوں کے شہروں میں کانگریس پارٹی کے کارکنان ای ڈی کی کارروائی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

کانگریس

ادھر ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کانگریس پارٹی کے کارکنان نے ای ڈی کے افسران کے خلاف احتجاج کیا اور صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم بھی پیش کیا۔ کانگریس کے سینئر رہنما کپل دیو ورما نے کہا کہ بی جے پی ای ڈی کا اپوزیشن کے لیڈران کے خلاف ایک ہتھیار کی طرح استعمال کر رہی ہے۔ بی جے پی اپنے بدعنوان لیڈران پر ای ڈی کاروائی کیوں نہیں کرتی ہے؟

واضح رہے کہ سونیا گاندھی سے ای ڈی کے افسران نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ کانگریس کے رہنما کپل دیو ورما نے کہا کہ ایک معزز خاتون کے ساتھ ظلم و استحصال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی کے افسران تمام معاملات پر ایک ہی دفعہ پوچھ گچھ کیوں نہیں کرتے ہیں؟

مزید پڑھیں:

Congress Protest Against ED: سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے خلاف کانگریس کا احتجاج

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی میں جو بھی رہنما ہیں وہ پاک و صاف ہیں، وہ بدعنوانی کے دلدل میں نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی بی جے پی میں کئی رہنما بد عنوان ہیں۔ بی جے پی ان کے پیچھے ای ڈی کو کیوں نہیں لگاتی ہے؟ وہیں کانگریس کے ضلع صدر محمد محسن نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ عوامی مسائل کو اٹھاتی ہے۔ Congress workers protest against ED

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.