ہاتھرس جنسی زیادتی کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ وہیں رامپور میں بھی مختلف سماجی تنظیموں اور پارٹیوں کی جانب سے لگاتار احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ کانگریس شہر صدر مامون شاہ کی قیادت میں کانگریسی کارکنان بھی مسلسل احتجاج کرکے ہاتھرس کی متاثرہ اور اس خاندان کے لئے انصاف کی مانگ کر رہے ہیں۔
آج مامون شاہ کی رہائش گاہ کے باہر کانگریسی کارکنان نے جمع ہوکر ہاتھرس کی بیٹی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمع روشن کیں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دیکر ہاتھرس کی بیٹی اور اس کے خاندان کو انصاف ملے۔
اس دوران کانگریس شہر صدر مامون شاہ خاں نے کہا کہ یوگی حکومت جرائم کی روک تھام میں بالکل ناکام ہو چکی ہے۔ ایسی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اخلاقی طور پر استعفا دے دینا چاہیے۔