ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں مزدوروں کی خدمت کرنے والے کانگریس کارکنان کو اعزاز

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں کو ساجھی رسوئی کے ذریعہ کھانا اور راشن پہونچانے والے کانگریس کارکنان کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

Congress workers honored for serving workers in lockdown
لاک ڈاؤن میں مزدوروں کی خدمت کرنے والے کانگریس کارکنان کو اعزاز
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 3:45 PM IST

کانگریس کارکنان کو رکن راجیہ سبھا پی ایل پنیا نے سند دےکر ان کا اعزاز کیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

لاک ڈاؤن میں مزدوروں کی خدمت کرنے والے کانگریس کارکنان کو اعزاز

قابل غور ہو کہ لاک ڈاؤن کے دوران اعلیٰ کمان کی ہدایت پر مسلسل 60 روز تک کانگریس کارکنان نے ساجھی رسوئی کے ذریعہ مہاجر مزدوروں اور غریب بے سہارا افراد کو لنچ پیکیٹ، سوکھا راشن، بسکٹ اور بچوں کے لئے دودھ کا انتظام کیا تھا۔

کانگریس کارکنان نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ اسی کے پیش نظر اعلیٰ کمان کی ہدایت پر کانگریس کارکنان کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے تاکہ کارکنان کا حوصلہ بلند ہو۔

اس موقع پر پی ایل پنیا نے کہا لاک ڈاؤن کے دوران کانگریس ہی واحد ایسی پارٹی تھی جو مزدوروں کی تمام قسم سے مدد کرتی رہی۔

پنیا نے کہا کہ جو کام مرکزی حکومت اور بی جے پی کی حکومتوں کو کرنا چاہیے کانگریس پارٹی نے وہ کام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.