ETV Bharat / state

بنارس: کانگریس کارکنان نے خون کا عطیہ کیا - urdu news

ملک میں کورونا کے قہر کے پیش نظر کانگریس کے کارکنان نے خون عطیہ کر عوام کی خدمت کا عزم کیا ہے۔

کانگریس کارکنان نے عوام کی تحفظ کے لئے خون کا عطیہ کیا

author img

By

Published : May 2, 2021, 10:38 AM IST

ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر میں طبی سہولتوں کا فقدان ہے لوگ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

ویڈیو

اس کے پیش نظر اب سیاسی پارٹیاں عوام کی مدد کے لیے میدان اتر گئی ہیں، بنارس کے آئی ایم اے بلڈنگ میں آج کانگریس پارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں جمع ہوکر خون عطیہ کیا۔

اس موقع پر کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اجے رائے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب پہلی بار لاک ڈاؤن لگا تھا، اس وقت بھی کانگریس پارٹی کے کارکنان نے خون کا عطیہ کیا تھا۔ اب سے کچھ دنوں پہلے بھی کانگریس کے سپاہیوں نے خون عطیہ کیا تھا اور اس بار پھر جب بلڈ بینک میں خون کی قلت ہے تو ایسے میں پارٹی کے نوجوان کارکنان نے خون عطیہ کر عوام کی خدمت کا عزم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی عوام کے تحفظ ان کی پریشانی میں مدد کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اب جب پورے ملک میں کورونا وائرس کا سخت قہر ہے ایسے میں کانگریس پارٹی کے کارکنان اپنا خون دے کر عظیم عطیہ کررہے ہیں۔
انہوں نے سماجی کارکنان سے بھی اپیل کیا ہے کہ لوگوں کو پلازمہ کی سخت ضرورت ہے ایسے میں سماجی کارکنان سامنے آئیں اور خون دے کر کے عوام کی خدمت کریں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.