نیٹھاری سیکٹر 31 میں کانگریس کے سینکڑوں کارکنان، سٹی صدر شہاب الدین اور یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر اور کسان کانگریس کی مشترکہ قیادت میں بینر اور جھنڈے لے کر جیسے ہی آگے بڑھے اسی دوران نوئیڈا سیکٹر 20 پولیس نے حراست میں لے لیا اور پولیس لائن سورج پور بھیج دیا۔
کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ سرکار کسانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے اور ہم اس ناانصافی کے خلاف کسانوں کے جائز حق کی حمایت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
نوئیڈا: چلہ بارڈر پر کسان رہنما زیرِ حراست
کانگریس کے سٹی صدر شہاب الدین، آل انڈیا کانگریس ممبر دنیش اوانا، ضلعی صدر یوتھ کانگریس پرشوتم ناگر، اے آئی سی سی راجکمار بھارتی، کسان کانگریس کے ضلعی صدر گوتم آوانا، اتر پردیش کانگریس کے ممبر پرمود شرما، اشوک شرما، جنرل سکریٹری سووند اوانا، سکھ ویر گجر، رضوان چوہدری، نریندر بھٹی، سندیپ سسوڈیا، رنبیر بھاٹی، گوراو اڈھانا، دیپک اور متعدد کانگریسیوں کو حراست میں لے کر پولیس لائن بھیج دیا گیا۔