اُنھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ایوان میں اس معاملے کو اٹھائے گی۔
للو نے کہا کہ لکھیم پور کے واقعہ نے پوری ریاست کو شرمسار کیا ہے ۔
ریاستی صدر نے کہا کہ خواتین انصاف نہ ملنے اور دربدر کی بھٹکنے کے بعد خودسوزی کرنے کو مجبور ہیں۔
ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم اور تشدد کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
جب کہ یوگی حکومت نے جھوٹے اور غلط حقائق پیش کرنے کے لئے 11 افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لکھیم پور میں معصوم لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل اس کی تازہ مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ لکھیم پور کھیری میں پیش آئے اس شرمناک واقعہ کی صورتحال جاننے کے لئے سابق رکن اسمبلی ظفر علی نقوی اور ضلع صدر نے متاترہ خاندان سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:مظفر نگر: پولیس تصادم میں منشیات کے ساتھ تین ملزمان گرفتار
کانگریس کے رہنما نے کہا کہ ان کی پارٹی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم سمیت لکھیم پور کے واقعہ کو پر زورطریقے سے اٹھائے گی۔
انہوں نے سوال کیا کہ گورنربگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر خاموش کیوں ہیں؟