ETV Bharat / state

Congress wants positive politics in UP: ہم اترپردیش میں مثالی سیاست کے خواہاں، پرینکا گاندھی - Priyanka Gandhi criticizes BJP

پرینکا گاندھی واڈرا نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ کانگریس یوپی میں اصول پرست سیاست کرنا چاہتی ہے۔

ہم ریاست میں مثالی سیاست کے خواہاں: پرینکا

author img

By

Published : Feb 19, 2022, 10:53 PM IST

رائے بریلی: کانگریس کے جنرل سکریٹری اور اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے یوپی کی سیاست کو ایک نئی سمت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اصول پرست سیاست کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ اس بار اترپردیش میں مذہب اور ذات کے بجائے رائے دہندگان اپنے مسائل اور ترقی پر ووٹ ڈالیں۔ ہم اپنے وصول پر مبنی سیاست پر چل رہے ہیں اور اصول پرست سیاست کے متلاشی ہیں۔

دو روزہ دورے پر رائے بریلی پہنچی کانگریس جنرل سکریٹری نے دورے کے پہلے روز اپنے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم میں شرکت کرتے ہوئے کہا ہم یوپی کی سیاست کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

مذہب اور ذات کی بنیاد پر اکسانے والی سیاست سے صرف سیاست دانوں کا فائدہ ہوتا ہے۔عوام کا اس سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔اور یہی وجہ سے جب عوام سوال کرتے ہیں تو یہ مذہب اور ذات پر آجاتے ہیں لہذا اب وقت ہے ان لیڈروں سے آپ کے مفاد میں کئے گئے کاموں کی تفصیل جاننے کا۔

کانگریس لیڈر نے نوجوان،خواتین اور کسانوں کے مسئلے پر حکمران جماعت کوجم کر اپنا ہدف تنقید بنایا۔انہوں نے غریبوں کا پیسہ صرف اشتہارات پر خرچ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انتخابات آتے ہی نفرت کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں۔لیکن وہ یہ نہیں بتاتے کہ اتنے سال اقتدار میں رہنے کے باجود انہوں نے لوگوں کی صحت، تعلیم اور سیکورٹی کے لئے کیا کیا۔ترقی کے بجائے انتخابات میں وہ آپ کو غیر محفوظ باور کراکر اپنی ناکامیوں کو چھپانہ چاہتے ہیں۔حکومت لوگوں کو باختیار بنانے کا کام قطعی نہیں کررہی ہے۔

نصف آبادی یعنی خواتین کو نظر انداز کرنے اور ان کے ذریعہ ان خواتین کے فلاح و بہبود کا روڈ میپ پیش کئےجانے کے بعد سیاسی پارٹیوں کے اس جانب مائل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ یہ لوگ سوچتے ہیں کہ خواتین کو ایک گیس سلنڈر دے کر خوش کیا جاسکتا ہے۔ ہم 40فیصدی خواتین کو ایم ایل اے بننے کا موقع دے رہے ہیں۔ہم نے خواتین کو باختیار بنانے کی بات کررہے ہیں تو اب ہر پارٹی ان کے لئے اعلانات کرہی ہے۔

لکھیم پور تشدد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اترپردیش میں جو حکومت چل رہی ہے وہ امیروں کی حکومت ہے۔تشدد کے ملزمین کو اس حکومت نے بچایا۔کلیدی ملزم کا بیٹے کو اس معاملے میں جیل تو ہوئی لیکن ریاستی حکومت کی کامیاب پیروی نہ کرنے کی وجہ سے وہ رہا ہوگیا۔ آج وزیر اعظم مملکتی وزیر کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

پرینکا نے کہا کہ وہ اترپردیش کے کونے کونے میں گھوم کر آئی ہیں ہر جگہ مسائل موجود ہیں۔آوارہ مویشی آج اترپردیش کا سب سے بڑا مسئلہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے اس کا حل پیش کرتے ہوئے کانگریس کی چھتیس گڑھ حکومت کی مثال پیش کی اور کہا کہ کانگریس نے 2روپئے فی کلو کے حساب سے گوبر خریدنے شروع کیا۔ اس سے آوارہ مویشیوں کا مسئلہ خود بخودختم ہوگیا۔

انہوں نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کورونا بحران میں رائے بریلی میں بھی آکسیجن کی کمی ہوئی۔ ہم نے چھتیس گڑھ سے آکسیجن منگانے کی کوشش کی تو اس حکومت نے روک دیا۔ سخت جدوجہد کے بعد ہم نے رائے بریلی کے باشندوں تک آکسیجن پہنچایا۔اس موقع پر کانگریس لیڈر نے حکومت بنے پر کانگریس کے روڈ میپ کا تفصیل سے ذکر کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.