ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کانگریس کا سیوا ستیہ گرہ مہم شروع کرنے کا اعلان

author img

By

Published : May 28, 2021, 6:42 PM IST

کانگریس سیوا ستیہ گرہ کے تحت کورونا بحران کے دوران عوامی خدمت کے لیے ایک مہم شروع کرنے جارہی ہے۔ کانگریس کا ماننا ہے کہ کووڈ-19 کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششیں ناکافی ہیں۔ اس لیے وہ عوام کی خدمت کے لیے آگے آئی ہے۔

کانگریس سیوا ستیہ گرہ کے تحت عوامی خدمت کرے گی

اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور تمام سیاسی پارٹیاں کمر کس چکی ہیں۔ وہیں، کانگریس بھی اپنی کھوئی زمین کو حاصل کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

گذشتہ کچھ ماہ سے کانگریس پارٹی ہر موضوع پر بولتے ہوئے اور حکومت کی جم کر مخالفت کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

اب کووڈ بحران کے دوران بھی کانگریس خدمت خلق کے میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔کانگریس سیوا ستیہ گرہ کے تحت خدمت خلق کے لیے بڑی مہم شروع کرنے جارہی ہے۔

کانگریس کے قومی ترجمان پی ایل پنیا نے بتایا کہ ریاستی کانگریس کی جانب سے ضرورت مند افراد کو کورونا ہوم آئسولیشن علاج کٹ تقسیم کی جائے گی۔ کٹ میں تقریبآ 500 روپے کی چھ وہ دوائیں ہیں، جو کووڈ پروٹوکال کے تحت کووڈ-19 کے مریضوں کو دی جاتی ہیں۔ یہ کٹ تمام بلاکس میں موصول رہیں گی۔

ان دوائیوں کو کانگریس کی جانب سے جاری کی گئی ہیلپ لائن نمبر پر فون کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس کٹ میں دواؤں کو کھانے کا طریقہ بھی لکھا ہوا ہے۔اس کے علاوہ کانگریس تمام دیہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سینیٹائزیشن کا کام بھی کروائے گی۔

ساتھ میں تمام دیہی علاقوں میں کووڈ-19 کے حوالے سے عوام کو بیدار کرنے کے لئے تشہیری اشیاء بھی تقسیم کی جائے گی۔ کانگریس کا ماننا ہے کہ کووڈ-19 کے خاتمے کے لئے حکومتی کوششیں ناکافی ہیں، اسلئے وہ اس سمت آگے آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.