بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں اتوار کو ایک پریس کانفرنس کے دوران پی ایل پنیا سے حجاب کے مسئلے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے، اس لیے اس پر ردعمل دینا مناسب نہیں ہے۔ Congress Spokesperson Punia on EVM Issue
وہیں ان سے جب سوال کیا گیا کہ جس طرح سے پہلے مرحلے میں ای وی ایم خرابی کے معاملے EVM Issue پیش آئے اس سے کیا شفاف انتخابات ممکن مانتے ہیں، پنیا نے کہا کہ انہیں الیکشن کمیشن کی شفافیت پر کوئی شک نہیں ہے لیکن کانگریس پارٹی کا ای وی ایم کے مسئلے پر رخ واضح ہے کہ ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Punia Slams Himanta Biswa Sarma: کانگریس ترجمان پی این پونیا کا ہیمنتا بسوا سرما پر طنز
انہوں نے مزید کہا کہ اس کی جانچ ہونی چاہئے۔ پرینکا گاندھی کے یوپی میں انتخاب نہ لڑنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کی انچارج ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ انتخاب میں اتریں۔ وہ ریاستی انچارج کے طور پر اپنی ذمہ داری بہ خوبی نبھا رہی ہیں۔ Congress Spokesperson Punia on EVM Issue