ETV Bharat / state

نوئیڈا: کانگریس کی سیوا ستیہ گرہ لگاتار جاری

کورونا وبا کے دور میں کانگریس کے سیوا ستیہ گرہ(Congress Sewa Satyagraha) کے تحت لوگوں کی خدمات کا سلسلہ ہنوز جاری رکھا ہے۔ اس سیوا ستیہ گرہ کو سات دن مکمل ہوچکے ہیں۔

کانگریس کی سیوا ستیہ گرہ
کانگریس کی سیوا ستیہ گرہ
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 5:07 AM IST

کانگریس کی سیوا ستیہ گرہ کے تحت نوئیڈا کے سیکٹر 128 اصغر پور میں میڈیکل کِٹس تقسیم کی گئی۔ دوسرا پروگرام سیکٹر 16 کی کچی آبادی میں پردھان برہمپال سنگھ کے اسکول میں منعقد کیا گیا۔

کانگریس کی سیوا ستیہ گرہ

سیکٹر 17 جُھگی جھوپڑی میں منعقدہ تقریب میں کویتا جھا نے دوائیں تقسیم کیں جبکہ چوتھا پروگرام سیکٹر 45 کھجور کالونی میں محمد نوشاد جی اور ستیش کنوجیہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

سیوا ستیہ گرہ کے تحت ضرورت مند لوگوں میں 3000 ہزار میڈیسن کٹ تقسیم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے جسے نوئیڈا کے مختلف بلاک میں تقسیم کیا جائے گا۔

اتر پردیش کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی کی ایماں پر اس سیوا ستیہ گرہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ہے۔

اس موقع پر شہری صدر شہاب الدین، ​​آل انڈیا کانگریس کے رکن دنیش اوانا، پنڈت پرمود شرما پی سی سی، ضلعی صدر پرشوتم ناگر، ضلعی اقلیتی صدر دانش سیفی، جاوید خان اور نوشاد عالم وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.