اترپردیش کانگریس نے تین سطحی پنچایتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ہفتہ کے روز امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے سہ سطحی پنچایتی انتخابات کے لیے پہلے مرحلے میں آگرہ، ایودھیا، بریلی، بھیدوہی، غازی آباد، گورکھپور، ہردوئی، ہاتھرس، جون پور، جھانسی، کان پور، مہوبہ، پریاگ راج، رام پور، سہارن پور، سنت کبیر نگر اور شراواستی اضلاع کے کانگریس حمایت یافتہ ضلع پنچایت ممبروں کے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔