نوئیڈا: کرانتی دیوس کے موقع پر 9 اگست کو ضلع گوتم بدھ نگر میں کانگریس کے کارکنان نے مرکز اور ریاست میں بی جے پی حکومت کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔
پارٹی کے ہزاروں رہنما اور کارکنان نے سیکٹر 18 نوئیڈا کے اٹا پیر سے سیکٹر 15 کے نیا بانس تک احتجاج کیا اور بی جے پی گدی چھوڑو کے نعرے لگائے۔ اس دوران پارٹی کارکنان کی جانب سے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، ریاستی صدر اجے کمار للو اور راہل گاندھی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
وہیں کانگریس کے عہدیدار ستیندر شرما نے نوئیڈا پولیس پر الزام لگایا کہ نوئیڈا پولیس جان بوجھ کر ہماری ریلی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ یہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے کہنے پر کیا جارہا ہے۔ لیکن کانگریس کے کارکن خوفزدہ نہیں ہیں۔
اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے عہدیدار ستیندر شرما نے کہا ، "اترپردیش کانگریس کمیٹی کی کال پر آج پانچواں گدی چھوڑو ڈے منایا جارہا ہے۔ ہم اس آمرانہ حکومت کے خلاف ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے کہنے پر نوئیڈا پولیس ہمارے کارکنوں کو ڈرا رہی ہے۔ ہم نے لاؤڈ اسپیکر کا انتظام کیا تھا۔ جس میں حب الوطنی کے گیت چلائے جانے تھے۔ لیکن پولیس نے اسے روک دیا۔ لیکن ہم ہار نہیں ماننے والے ہیں۔
مزید پڑھیں:کانگریس پارٹی نے موجودہ حکومت کے خلاف شروع کی پد یاترا
ریاستی اقلیتی سیل کے جنرل سیکریٹری لیاقت چودھری نے کہا کہ 'موجودہ بی جے پی حکومت میں مہنگائی عروج پر ہے۔ اشیائے خورد عوام کی دستر سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ اس کے باوجود مرکزی اور ریاست کے بی جے پی حکومتیں آمرانہ رویہ اختیار کر رکھی ہیں۔ کانگریس اس کے خلاف مسلسل مظاہرہ کرتی رہے گی اور عوام کی لڑائی لڑتی رہے گی۔
نوئیڈا ومین کانگریس کی صدر اوشا چودھری نے کہا کہ بی جے پی حکومت عام آدمی کے منہ سے نیوالا چھین رہی ہے ۔ ہم اس دبے کچلے عوام کی آواز بن کر کھڑے ہیں اور ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔